پشاور(سوات نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جس میں تیمور جھگڑا ،کامران بنگش، شہرام ترکئی شوکت یوسفزئی ہیں، کمیٹی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے عوام حکومت امیدوار میں کشمکش کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا تھا۔
کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی۔ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو اپنا موقف دیا، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی رہنمائی دی۔ کے پی حکومت کا عزم رہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ ہیں۔ہم نے ضروری قانون سازی اور گراونڈ ورک مکمل کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے استدعا کی اور انکو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ کامران بنگش نے کہا کہ ویلیج کونسل کو جماعتی بنیادوں پر کریں گے اس سے کیا صورت حال بنے گی۔ کامران بنگش
قانون میں مزید کیا ترامیم کی ضرورت ہے۔ کے پی حکومت کو کریڈٹ دیں کہ ہم نے اپنی الیکشن تیاری مکمل کی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے شیڈیول پر من و عن عمل کیا۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے پر مشاورت کریں گے کہ کیا سپریم کورٹ جایا جائےیہ فیصلہ کابینہ کو کرنا ہے۔الیکشن کمیشن کو عوامی اور اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ انھوں نے معاملہ کو دوبارہ جانچنے خیبر پختونخواہ حکومت سے مزید وقت مانگ لیا
452 total views, no views today
Comments



