سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے اکثریتی علاقوں میں گیس سپلائی بند ، جس کے وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عام شہریوں میں کئی دفعہ عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکٹائی مگر سفید ہاتھی وہی کا وہی رہا ، تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بارش یا سردی کے شدت میں تھوڑی ہی اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس اسی رفتار سے گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا جاتا ہے ، پہلے مرحلے میں سولہ گھنٹے اور اٹھارہ گھنٹے اور اب غیر اعلانیہ طور پر شہر بھر کے اکثریتی علاقوں میں گیس کے سپلائی عام صارفین کیلئے بند کردی ہے ، جبکہ انتظامیہ کی ناکامی کہ سی این جی سٹیشنوں کو مختلف وقتوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس پر ایک فیصد بھی عمل درآمدنہیں ہوا ، سی این جی سٹیشن والے گیس سے مالا مال ہے جبکہ گھریلوں صارفین در بدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں محکمہ سوئی نادرا گیس عوام کو سہولت دینے کے بجائے زحمت بن گیا ہے ، اس سلسلے میں منتخب ممبران خاموش جبکہ سوات سے منتخب قومی اسمبلی کے ممبر مراد سعید ٹاک شو میں بڑے بڑے باتیں کرتے ہیں مگر سوات کے عوام اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم پر ایک لفظ بھی نہیں بول سکتے ، سوات سے سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق کسی بھی وقت سوات سے منتخب ہونے والے ممبران کے خلاف ضلع بھر میں تحریک شروع ہوجائیں گے ، عوام شہریوں کے اس سلسلے میں رابطے مکمل ہوچکے ہیں ۔
680 total views, no views today


