مینگورہ ، مینگورہ پولیس کی کاروائی ، 388گرام چرس اور 20گرام ہیروین برآمد ، ملزم گرفتارکرلیا ، خفیہ اطلاع پر تھانہ مینگورہ پولیس کی ایڈیشنل ایس ایچ او امیر بہادر نے چھاپہ مارکر 388گرام چرس اور 20گرام ہیروین برآمد کرکے ملزم شیر محمد خان ولد پیر محمد خان سکنہ پانڑکالونی کو گرفتار کرلیا ، ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفشیش شروع کردیا ۔ رپورٹ : ضیاء الرحمان یوسفزئی سوات نیوز ڈاٹ کام
کانجو پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائی،دہشت گردی میں مطلوب افراد کے گھروں پر چھاپے،کئی اقسام کا اسلحہ برامدکرلیا گیا۔گزشتہ روز کانجو کے مختلف علاقوں میں ڈی ایس پی کبل حسین بادشاہ کے ہدایت پر کانجو پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ اپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی میں مطلوب افراد میاں گل غفورولد میاں علی ساکن کوزہ بانڈئی،میاں علی ولد میاں قمر علی شاہ سکنہ ڈھیرئی،سہراب ولد امین ،فضل علیم ولد عبدالرشید اور محمد ادریس ولد محمد کرم شامل ہے کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف اقسام کا اسلحہ بمعہ سیکڑوں کارتوس برامد کرلئے گئے۔
297 total views, no views today


