پشاور(سوات نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے فوڈ سیکورٹی پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی فوڈ سیکورٹی پالیسی کے تحت شعبہ زراعت اور ذمیندار و کاشتکار طبقہ کی معاشی ذندگی میں بہتری لانے کیلیے اربوں روپے خرچ ہونگے انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت ولائیو سٹاک معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں حکومتوں نے اس اہم شعبہ کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے زراعت کے شعبہ میں خاطر خواہ ترقی حاصل نہیں ہوسکی اللہ کے فضل سے جب سے تحریک انصاف حکومت آئی ہے شعبہ زراعت ولائیو سٹاک میں انقلابی اصلاحات لائے ہیں جس کی دوررس نتائج سامنے آرہےہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے محمکہ زراعت کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ ہونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار، ڈائریکٹر جنرل زراعت عابد کمال، ایگریکلچر آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر مراد علی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کیلیے کوشاں ہے جبکہ کاشتکار طبقہ کو زیادہ سے زیادہ سے سہولیات دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے فوڈسیکورٹی پالیسی نافذ ہونے سے شعبہ زراعت میں کافی بہتری آئیگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی زاتی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت فوڈ سیکورٹی پالیسی کی صوبائی کابینہ سے منظوری ممکن ہوئی انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا صوبے کی ترقی کیلیے تمام تر وسائل بروئے کارلانے پر ذور دے رہے ہیں اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ریاست مدینہ کے وژن کی تکمیل کے لئے آفیسرز کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا اور کردار اور کارکردگی سے مثالیں قائم کرنی ہونگی، تاریخ ہمیشہ صادق و امین حکمرانوں کو یاد رکھتی ہے، سرکاری آفیسرز ایمانداری سے اگر فرائض سر انجام دیں گے تو یہ عبادت میں شمار ہوگا اور قوم ان کے کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھے گی تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر محب اللہ خان نے محکمہ زراعت کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں شیلڈ تقسیم کئے۔
493 total views, no views today



