مینگورہ،فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین اور محروم طبقاب کی نمائندگی کو یقنی بنا ئیں گے،خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ہنگامی بنیادوں پر خواتین کیلئے کام کریں گے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پامیر ہوٹل میں عورت فاؤنڈیشن آواز پراجیکٹ کے زیر اہتمام خواتین اسمبلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کثیرتعداد میں خواتین کے علاوہ سرکاری محکموں کے افسران اور این جی اوز کے ارکان نے شرکت کی، پروگرام میں خواتین کی طرف سے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا
کہ سیاسی عمل اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنا یا جائے ،خواتین کو سیاسی عمل میں 33% کوٹہ کو یقینی بنایا جائے ، خواتین کیلئے ووٹ رجسٹریشن اور شناختی کارڈ حصول آسان بنایا جائے ، اسکے علاوہ پروگرام میں بھی مطالبہ کیا گیا کہ خواتین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور موثر اور عملی اقدامات کئے جائے ، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات سلیم مروت نیخواتین کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ہنگامی بنیادوں پر خواتین کیلئے کام کریں گے، ، انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی نمائندگی کے بغیر ترقی نا ممکن ہے پروگرام میں عورت پاؤنڈیشن آواز پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نثار عالم نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین اور محروم طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنائیں گے، اسی طرح پروگرام میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر راحت اللہ ، نادرا کے نمائندے فواد اور دوسرے سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔
345 total views, no views today


