مینگورہ،انصاف پیرامیڈیکس فورم خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے صوبائی صدر آیاز خان اور ڈویژنل صدر طارق خان کے ہمراہ سوات کے ڈیڈک چیئرمین اور ایم پی اے فضل حکیم خان کے قیادت میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات کی وفد نے صوبائی وزیر صحت سے پیرامیڈیکس آپ گریڈیشن اپ پے سکیلز کے وزیر اعلیٰ سے جلد از جلد منظوری کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ، وزیر صحت نے وفد کو بتایا کہ وزارت صحت فنانس او راسٹبلشمنٹ پہلے ہی اسکی منظوری دے چکے ہیں اور یہ سمری عنقریب وزیراعلیٰ کو حتمی منظوری کیلئے بھیج دی جائیگی ،
اور اس پر بہت تیزی سے کام جارہی ہے ، میں اور وزیر خزانہ بذات خود اسمیں ذاتی دلچسی لے رہے ہیں اس موقع پر وزیر صحت اور فضل حکیم ایم پی اے نے ویزاعلیٰ کے نمائندے کی حثیت سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کے وفد سے سینٹ کے الیکشن اور حالیہ سیاسی صور ت حال کے تناظر میں 5 مارچ کے دھرنے کو موخر کرنے کی اپیل کی اور وفد کو بھر پور یقین دہانی کرائی گئی کہ سینٹ کے الیکشن کے فوراً بعد وفد کا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرایا جائیگا اور انشاء اللہ 20 مارچ سے پہلے وزیر اعلیٰ آپ گریڈیشن سمری کی منظوری دیکر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا ، جس پر وفد نے اپنا 5 مارچ کا دھرنا موخر کردیا اور بھر پور یقین دہانی پر سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وعدے کے تکمیل کرکے پیرامیڈیکس برادری کے توقعات پر پورا اترینگے ، صوبائی صدر محمد آیاز خان نے وزیر صحت شہرام ترکئی اور سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سے اپیل کی کہ سینیارٹی سیٹ کواثر نو تربیت دی جائے تاکہ ان میں غلطیاں ختم ہوسکے ، ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو نیا سنیارٹی لیسٹ بنانے کا پابند کیا جائے ،
344 total views, no views today


