سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی، اصغر سورانی نے پولٹری کو سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے یا مرغیوں کو کلوگرام کے حساب سے نہ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔
اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل بابوزئی نے دکانداروں کو ہدایات دی کہ سرکار نے مرغی کا ریٹ کلو کے حساب سے مقرر کیا ہے نہ کہ فی مرغی کے حساب سے، لہذا اپ لوگ بھی مرغی کلوگرام کے حساب سے فروخت کریں اور خود ساختہ مہنگائی پیدا نہ کریں، تمام دکاندار سرکاری نرخناموں کو نمایاں جگہوں میں آویزاں کریں. مزید یہ کہ پولٹری کی تمام دکانوں پر ترازو کا ہونا لازمی ہے، ترازو کے بغیر مرغی فروخت کرنا قانونی جرم ہے لہذا ترازو اپنے ساتھ رکھیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔
774 total views, no views today



