سوات(سوات نیوز)ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بحالی کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے، موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف قوم متحد ہوچکی ہے انشاء اللہ نا اہل حکومت سے جلد چھٹکارا مل جائے گا ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد نے خوازہ خیلہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے عمر علی یوسفزی، علی نامدار ایڈوکیٹ، باچا گل و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ ابتر صورتحال اور عام آدمی کے حالت زار سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ ہی نہیں اور نا اہلی و ناقص حکمرانی سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کا حل نا ممکن ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں فاقوں اور بھوک نے ہر گھر میں گھر کردیا ہے غریب آدمی زندگی سے عاری ہوچکا ہے اور حکمران ہیں کہ انہیں کوئی فکر نہیں اپنے خرمستیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں دھشتگردی اور خراب حالات کے مارے عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے لہذا عوام کی بھلائی کیلئے نااہل اور ناکام حکمران خود مستعفی ہوجائیں تاکہ عوام دوست حکومت آکر عوام کو مسائل سے نکال دیں،
869 total views, no views today



