مینگورہ(نمائندہ خصوصی)سوات کے علاقہ منگلور میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے زہریلی دواپی لی ،ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز منگلور ہسپتال میں ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ،جہاں پر معلوم ہوا کہ 22سالہ امجد علی ولد ظفرعلی سکنہ منگلور سوات بے روز گاری اور غربت سے تنگ آکر نوجوان نے زہریلی دوا پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ۔بے ہوشی کے حالت میں پڑی نوجوان کو ڈاکٹروںنے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اس کی حالت سنبھل گئی ۔
550 total views, no views today
Comments



