سوات(سوات نیوز)ملم جبہ سکی ریزارٹ اور مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کو سوشل میڈیا پر حملے کا نام دیا گیا جس کا وضاحتی بیان کچھ یوں ہیں
سمسنز کمپنی کے ساتھ اس سے پہلے لوکل سیکورٹی گارڈ موجود تھے اور ملم جبہ کے مقامی لوگ بغیر انٹری ٹکٹ کے آتے جاتے تھے۔ سمسنز گروپ آف کمپنی نے لوکل سیکورٹی گارڈز کو فارغ کرکے اُس کے جگہ نئی سیکورٹی اہلکاران ”قراقرم سیکورٹی کمپنی“ سے معاہدہ کرکے ملم جبہ سکی ریزارٹ اور سمسنز گروپ آف کمپنی میں سیکورٹی پر تعینات کئے۔
سمسنز کمپنی کے باونڈری وال کے ساتھ ملم جبہ کے مقامی لوگوں کے کیبنز موجود ہیں جس میں مقامی لوگ اپنے چھوٹے موٹے کاروبار کر رہے ہیں آج مورخہ 07-11-2021 کو مقامی کیبن والے بغیر ٹکٹ کے انٹری کر رہے تھے کہ اس دوران نئے تعینات شدہ پرائیوٹ سیکورٹی اہلکاران نے مقامی کیبن والے لوگوں کو داخل ہونے سے منع کیا، مقامی لوگوں کا ملم جبکہ سکی ریزارٹ کے باونڈری کے باہر چھوٹے چھوٹے کیبنز بنائے ہیں جس کو آنے جانے کے لئے مقامی لوگ ملم جبہ سکی ریزارٹ کے مین گیٹ کو استعمال کر تے تھے۔ان لوگوں کے لئے انٹری فیس معاف کیا گیا تھا۔
آج یہ لوگ اپنے کیبن کے طرف جا رہے تو سمسنز کمپنی کے نئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اُن کو اندر جانے سے منع کیا(اُن کو معلوم نہ تھا کہ یہ مقامی لوگ ہیں یا ان لوگوں کو انٹری فیس معاف ہیں) جس کے وجہ سے مقامی کیبن والے اور سمسنز سیکورٹی اہلکاران کے درمیان تو تو میں میں ہوا جس کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔ دوران ہاتھاپائی مقامی کبین والے زخمی ہوئے۔ جس کے بعد تقریبا ً 50/60مقامی لوگ مشتعل ہو کر سمسنز کمپنی کی مین بیرئیر جو کہ ملم جبہ سکی ریزارٹ کے انٹری پوائنٹ پر موجود تھا جس کو مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کر ہٹایا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کے ہدایت پر ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سمیت ایس ایچ اُو تھانہ ملم جبکہ، ایس ایچ اُو تھانہ منگلور، ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاران اور پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، مشتعل افراد کو منتشر کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ و دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ قانون سب کے لئے برابر ہے، جس نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کے کوشش کی تو اُن کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
688 total views, no views today



