سوات:سوات میں ایک دن میں چار خواتین نے اقدامِ خودکشی کیا۔ مینگورہ کے علاقہ یوسف آباد میں 40 شادی شدہ سالہ خاتون مسماۃ (ک) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا کھالی۔ چارباغ میں شادی شدہ خاتون مسماۃ (ح) نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر چوہے مار دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ مینگورہ کے علاقہ خواجہ آباد میں شادی شدہ خاتون مسماۃ(ش) نے زرعی زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ چارباغ کے علاقہ عالم گنج میں بھی شادی شدہ خاتون مسماۃ (م) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زرعی زہریلی دوا کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ تمام خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے چاروں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
488 total views, no views today
Comments



