عثمان چیمہ
اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا محمد خورشید نے ہدایات دیں۔اختتامی دعا مولان محمد ابراہیم نے کروائی ،دعا کا دورانیہ تقریباً 15منٹ رہا ،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے ،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی ،ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا ،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے ،

پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سیکورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی ،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں،رائےونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا ،ریلوے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے لاہور جانے والی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہو گئیں ۔

868 total views, no views today



