سوات؛الفجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قومی دن برائے آگاہی تھیلیسمیا منایا گیا۔اس موقع پر الفجر فاؤنڈیشن کی طرف سے واک اور تقریب منعقد ہوئی۔ الفجرفاؤنڈیشن میں زیر علاج تھیلیسمیا میں مبتلا مریض بچوں نے سیدوشریف سنٹرہسپتال سے خپل کور ماڈل تک آگاہی واک کی جس میں الفجر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں تھیلیسمیا کی روک تھام کیلئے شعور اجاگر کرنا تھا۔واک کے اختتام پر خپل کو ر فاؤنڈیشن میں تقریب منعقد ہوا جس میں رحمان علی ساحل،محمد علی ڈاریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن اور دیگر نے تھیلیسمیاکے روک تھام اور تھیلیسمیاء مریضوں کے مسائل و مشکلات بیان کی۔
412 total views, no views today
Comments



