سوات: ملم جبہ سکی ریزارٹ واقعہ میں ملوث 19افراد کے خلاف ایف آئی آر درجقانون سب کے لئے یکساں ہیں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت
وقوعہ میں ملوث 2ملزمان اسماعیل ولد شاہ زمین، نور خان ولد جمعہ خان سکنہ کوہ ملم جبہ کو گرفتار کیا گیا، مزید گرفتاری کی کوشش جاری ہیں . مورخہ07-11-2021کو سمسنز کمپنی کے سیکورٹی گارڈز اور ملم جبہ کے مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، مقامی لوگوں کا ملم جبہ سکی ریزارٹ کے باوئنڈری وال کے ساتھ چھوٹے کیبنز ہیں جس میں وہ روزمرہ اپنا کاروبار چلاتے ہیں، کیبنز کا راستہ سمسنز کمپنی کے مین گیٹ پر ہے جس کے لئے مقامی لوگ کمپنی کے لگائے ہوئے مین راستے سے گزرکر اپنے کیبنز تک جاتے ہیں۔اس سے قبل سمسنز کمپنی کے ساتھ مقامی لوگ سیکورٹی کے ڈیوٹی پر مامور تھے کچھ دن قبل سمسنز کمپنی نے مقامی لوگوں سیکورٹی کے ڈیوٹی سے فارغ کرکے ایک پرائیوٹ کمپنی ”قراقرم سیکورٹی کمپنی“ کے ساتھ معاہدہ کرکے سیکورٹی اہلکاروں کو ملم جبہ سکی ریزارٹ پر تعینات کیا گیا۔
نئے تعینات ہونے والے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے اہلکاروں کو مقامی لوگوں کے ساتھ ریلیف کا علم نہ تھا، جس کے وجہ سے مقامی لوگ سمسنز کمپنی کے مین گیٹ پر داخل ہو رہے تھے تو مین انٹرینس پر تعینات پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں نے داخل ہونے سے منع کیا۔ اس سے قبل مقامی لوگوں کے لئے اندر جانے کا انٹرینس فیس معاف تھا۔جس کے وجہ سے مسمی اسماعیل ولد شاہ زمین سکنہ ملم جبہ اور نور خان ولد جمعہ خان سکنہ ملم جبہ نے سیکورٹی اہلکاروں کے تلخ کلامی شروع کی، جس کے بعد مذکورہ دونوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔جس میں دونوں مسمیان اسماعیل اور نور خان زخمی ہوئے۔ جس کے بعد تقریبا 50/60مقامی لوگ مشتعل ہر کر سمسنز کمپنی کے مین بیرئیر جو کہ ملم جبہ سکی ریزارٹ کے انٹری پوائنٹ پر موجود تھا مشتعل افراد نے اُکاڑ کر پھینک دیا۔
وقوعہ کا اطلاع ملتی ہے ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کے حکم پر ایس ایچ اُو تھانہ ملم جبہ، ایس ایچ اُو تھانہ منگلور، ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ، ڈی ایس پی اہلکاران سمیت پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور بروقت مشتعل افراد کو منشتر کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ و دیگر ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر وقتی طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلہ حل کیا گیا۔
ضلعی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 20افراد کے خلاف جرم 506-148-149-384-452-427کے تحت ایف آر درج کی۔ مشتعل افراد میں لیاقت ولد بختے، نور خان ولد جمع خان، اسماعیل ولد شاہ زیب، فضل معبود ولد نامعلوم، اسماعیل ولد عمر باچا، نور اللہ ولد نامعلوم، عابد ولد شیر عالم، عابد ولد امان اللہ، اسماعیل ولد شیر عالم، کمال شاہ ولد نامعلوم، حیات اللہ ولد نامعلوم، فیض علی ولد نامعلوم، عباس ولد بہادر، افسر علی ولد محمداجان، علیشان ولد عمر باچا، ظاہر علی شاہ، جاوید شاہ، احمد علی شاہ ولد خان باچا، عمر علی ولد جان خان ودیگر ساکنان کوہ ملم جبہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملم جبہ کے مقامی لوگوں اور ملم جبہ سکی ریزارٹ کے درمیان گرین ویلی زمین پر تنازعہ چلا آرہا ہے، گرین ویلی 701کنال پر مشتمل ہے جس کے کیسسز معزز عدلیہ میں زیر سماعت ہیں۔
قانون سب کے لئے برابر ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت
478 total views, no views today



