باجوڑ:باجوڑ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی 29 کلو افیون،65 کلو چرس،02 موٹرکاریں،03 کلاشنکوف،03 پستول 10 میگزین، 250 کار توس جبکہ 07 ملزمان گرفتار کئے گئے
ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ جناب عبدالصمد خان کے خصوصی احکامات پر اور SP انوسٹی گیشن محمد زمان کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے خصوصی دستوں کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔
سرکل ڈی ایس پیز گلزار خان اور عبدالستار خان کی قیادت میں پولیس کے خصوصی دستوں نے باجوڑ کے اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ بندیاں کرکے ملزمان کے قبضہ سے تین پستول 03 کلاشنکوف 10 میگزین 250 رٗوند برآمد کئے SHO قابل شاہ نے ناکہ لگاکر ملزم کے قبصے سے 04 کلو چرس برآمد کئے جبکہ چند روز قبل انہوں نے 61 کلو چرس اور گاڑی بھی برآمد کئے ہیں۔ SHO اتمان خیل باچارحمن نے سکندرو میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سمیت 29کلو افیون برآمد کئے جبکہ SHO سلارزئی سعیدالرحمن نے ناکہ بندی کرکے خون خرابی کی نیت سے جانے والے 04 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے جدید ہتھیار برآمد کرکے پابند سلاسل کیا ملزمان جن کے قبضے سے ہتھیار برآمد کئے گئے۔
عبداللہ ولد خائستہ رحمان
عثمان ولد کشر خان
مناسب خان ولد جمع خان
عثمان ولد بادشاہ رحمان
لقمان ولد میاں گل ساکنان خار۔
منشیات کے جرم میں اختر سید ولد نوران سید ساکن وڈگرام سلارزئی جبکہ چوری کے جرم میں سلیمان ساکن خار گرفتار کئے گئے
484 total views, no views today



