سوات: ضلع بھر میں کرونا ویکسينیشن کے لازمی نفاذ کے تحت مسافروں کے ویکسين کارڈ چیک کٸے اور ہدایات جاری کیں کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسين نہیں لگاٸی وہ جلد از جلد اپنی ویکسینیشن یقینی بناٸیں۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق احمد خان نے تحصیل بابوزئی میں کرونا ویکسینیشن/ ایس او پیز پر عملدرآمد اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔
کورونا آگاہی کے ساتھ ساتھ کرونا ویکسینیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بائی پاس میں جنرل بس سٹینڈ کے دورے کئے گئے۔
اس طرح پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں (جنرل بس سٹینڈ بائی پاس) ڈرائیور اور اڈہ منشی اور ڈرائیورز حضرات کو سختی سے وارننگ جاری کی گئی کہ وہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کرونا ویکسینیشن آگاہی اور عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انھوں نے اڈا منتظمین کو ہدایت کی کہ بغیر کرونا سرٹیفکیٹ کسی کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے۔ سفر کرنے والے مسافروں کو موقعہ پر کرونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل کرتے ہوئے غیر ویکسینن شدہ مسافروں کی ویکسینیشن کروائی۔
567 total views, no views today



