سوات .ملم جبہ ریزارٹ پر درجنوں افراد کے حملے کے بعد میڈیا پر خبریں چلنے اور ملم جبہ ریزارٹ اور چیئر لفٹ بند ہونے کے بعد پولیس نے صرف19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ ملم جبہ انتظامیہ کی جانب سے ان پر حملہ کرنے کے بعد دوسرے روز بھی تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں اور چیئر لفٹ بھی بند رہی جس کی وجہ سے جانے والے سیاح مایوس ہوکر واپس ہوئے۔ سوات پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق حملہ میں ملوث 19 افراد لیاقت ولد بختے، نور خان ولد جمع خان، اسماعیل ولد شاہ زیب، فضل معبود ولد نامعلوم، اسماعیل ولد عمر باچا، نور اللہ ولد نامعلوم، عابد ولد شیر عالم، عابد ولد امان اللہ، اسماعیل ولد شیر عالم، کمال شاہ ولد نامعلوم، حیات اللہ ولد نامعلوم، فیض علی ولد نامعلوم، عباس ولد بہادر، افسر علی ولد محمداجان، علی شان ولد عمر باچا، ظاہر علی شاہ، جاوید شاہ، احمد علی شاہ ولد خان باچا، عمر علی ولد جان خان اوردیگر ساکن کوہ ملم جبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن میں 2ملزمان اسماعیل ولد شاہ زمین، نور خان ولد جمعہ خان سکنہ کوہ ملم جبہ کو گرفتار کیا گیا۔
673 total views, no views today



