لاہور:آسٹریلوی ہائی کمیشن اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین نے پاکستان کرکٹ بورڈ )پی سی بی(کے تعاون سے لاہور میں گرلز کرکٹ کپ 2021 کی میزبانی کی۔
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اسکولوں کو ان کی شرکت پر مبارکباد دی اور کنیئرڈ اور پی سی بی کا ان کے قابل قدر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
کھیل ہمیں محدود سوچ سے آگے بڑھنے اور رکاوٹوں کو عبور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں” ڈاکٹر شا نے کہا۔ “ہم امید کرتے ہیں کہ ان لڑکیوں کو کرکٹ کھیلنے اور کھیلوں کے میدان میں, ” مقابلہ کرنے کا موقع دے کر انہیں بااختیار بنائیں میں مدد کرسکے گیں”۔
ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے، پی سی بی کے اعلیٰ کوچز نے لڑکیوں کی تین روزہ کوچنگ کلینک کی قیادت کی۔
ڈاکٹر شا نے کہا، “ہم فرسٹ کلاس ویمن کرکٹ کوچز اور پاکستان نیشنل ویمنز ٹیم کے ممبران کی شرکت کے لیے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے لڑکیوں کا اعتماد بڑھانے کے لیے وقت نکالا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ سکھایا” ۔
ہائی کمشنر نے پاکستان میں صنفی مساوات کی حمایت کے لیے آسٹریلیا کے عزم اور اس اہم مقصد کو فروغ دینے کے لیے کھیل کی اہمیت پر زور دیا۔
آسٹریلیا صنفی مساوات کو فروغ دینے، اور خواتین اور لڑکیوں کے لیے کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت میں” سرمایہ کاری کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ان مواقعوں کی فراہمی سے ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مستکبل کی خواتین اسپورٹس لیڈرز کو سپورٹ کریں سکے گے،” ہائی کمشنر نے کہا۔
کنیئرڈ کالج فار ویمن کی پرنسپل رخسانہ ڈیوڈ نے کہا، “میں کنیئرڈ کالج کے ساتھ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے تعاون کا خیرمقدم کرتی ہوں – نوجوان سکول کی طالبات کو اس کرکٹ کپ میں حصہ لینے کے لیے ایک عمدہ فورم فراہم کیا گیا ۔کنیئرڈ کو کھیل کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور نوجوان لڑکیوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اس اقدام کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے”۔
تیسرے گرلز کرکٹ کپ میں چار سکولوں اور کھیلوں کے اداروں کی ٹیمیں شامل تھیں: جن میں گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول عمر بلاک اقبال ٹاؤن، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول گلبرگ اور کنیئرڈ اکیڈمی میں پسماندہ پس منظر کی لڑکیاں شامل تھیں۔
532 total views, no views today



