سوات(سوات نیوز)ضلع مالاکنڈکے علاقہ سخاکوٹ میں سوشل ایکٹویسٹ محمد زادہ کی قتل کیخلاف علاقہ کے عوام اور ہیومن رائٹس اور سول سوسائٹی نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔
مالاکنڈ پشاور شاہراہ گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند ہے، محمد زادہ کی لاش کو مین جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کیاگیا ہے، احتجاج میں علاقہ کے عوام ، سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ سڑک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں اور انکو متبادل راستہ سے نکالی جارہی ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ قاتل کو فوری گرفتار کئے جائیں ، جب تک کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جائیگا ، احتجاج جاری رہے گا۔
مقامی لوگوں کے مطابق منشیات سمگلروں نے محمد زادہ کو اس لئے ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا ہے کیونکہ وہ منشیات فروشوں کیخلاف ہر میدان میں بات کرتے تھے۔
1,062 total views, no views today



