سوات: صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے ویژن کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ، رحیم آباد، سیدو، کانجو، بنڑ، کوکارئی، چارباغ، کانجو، مدین، کالام نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 5855گرام چرس، 1147گرام ہیروین، 46گرام آئس، 11لیٹر دیسی شراب، 6عدد پستول، 1عدد رائفل، 1عدد ریپیٹر اور 50عدد کارتوس برآمد کر لی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں فضل الٰہی ولد محمد کریم ساکن کوز کلے مدین، گل رحمان ولد حضرت احمد سکنہ شاہ ڈھیری، شفیع اللہ ولد محمد انور سکنہ میاندم، محمد آیاز ولد محمد قمر سکنہ کراچی، عاشق ولد صنوبر ساکن گلی گرام سیدوشریف، محمد وقاص ولد زور طلب خان ساکن بھٹی چوک، احسان اللہ ولد مولوی جان ساکن مٹلتان کالام، بہادر ولد جلندر سکنہ کوز کانجو، احسان علی ولد عمر غنی سکنہ میاں گانو چم سیدوشریف، واحد اللہ ولد رحیم داد خان سکنہ آمانکوٹ شامل ہیں۔
718 total views, no views today



