سوات:ریسکیو 1122 سوات کے اہلکاروں نے عمدہ کارکردگی کیساتھ ساتھ ایمانداری کی بھی ایک اعلی مثال قائم کر دی .سوات کے نواحی علاقہ مٹہ شیرپلم کے مقام پر موٹر سائیکل اور سوزوکی کی درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
ایمرجنسی کے لوکیشن سے ملنے والے دو موبائل فون، 90 ہزار سے زیادہ نقدی اور دیگر سامان بھی ملا جن کو بعد میں ریسکیو 1122 مٹہ کے دفتر میں سٹیشن ہاوس انچارج آب حیات خان نے زخمیوں کے لواحقین کو بولا کر ان کے حوالے کر دی۔
428 total views, no views today
Comments



