شانگلہ:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے شانگلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو لایا گیاہے ،سوا تین سالوں میں عمران خان نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ، پاکستان کا بچہ بچہ مہنگائی اور بےروزگاری کے دھکے کھارہے ہیں ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر مہینےمہنگائی کی شکل میں قوم پر بجلی گراہی ہے اور پاکستانیوں کا تیل نکال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں سے روزگارہ چھین لیا ہے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز مہنگائی کا جن بے قابو ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے ۔
500 total views, no views today
Comments



