دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے ٹیم کا حوصلہ بلند کیا۔ انہوں نے کہاکہ شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہ دیا جائے۔ سبھی کو شکست کا دکھ ہے۔ ہم فائنل میں نہ پہنچ سکے،ٹیم کی مجموعی کارکر دگی قابل فخرہے۔ مستقبل میں ان غلطیوں کونہیں دوہرائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اورکہا کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن اوربطورکپتان انہیں ٹیم کی مجموعی کارکردگی پرفخرہے۔ شکست کےلیے کسی ایک پلیئرپرانگلی نہ اٹھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شکست سے ہم سبھی درد اور تکلیف میں ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم فائنل میں نہ پہنچ سکے لیکن ٹیم کا اتحاد متاثر نہیں ہونا چاہئے ہم نے شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے اورمستقبل میں ان غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا،جس کے لیے تمام کھلاڑی بھرپورتعریف کے مستحق ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اب ماضی ہے ہمیں آگے کی طرف دیکھناہے
458 total views, no views today



