اسلام اباد:قومی اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021 منظور کر لیا۔
بل کے مطابق صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو اپنے ذرائع خفیہ رکھنے کا حق حاصل ہو گا جب کہ صحافیوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا
یہ بل کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ وہ صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں، دھمکی، قتل، بلا وجہ گرفتاری، نظر بندی اور ہراسانی کی شکایات کی تحقیقات کرے۔
صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک کے اندر متنازع متاثرہ علاقوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کو بغیر کسی خطرے، دھمکی، ہراسانی یا تشدد کا نشانہ بننے کے خوف کے بغیر انجام دے سکیں۔
بل کے مسودے کے مطابق حکومت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو کسی بھی شخص، ادارے (سرکاری یا نجی) یا اتھارٹی کے ہاتھوں ہر طرح کی زیادتی، تشدد، استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
اس قانون سازی کے ذریعے جرنلسٹس ویلفیئر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت میڈیا مالکان، صحافی اور میڈیا کارکنان کے لیے ایک جامع حفاظتی پالیسی اور قواعد کو مرتب کیا جائے گا۔
400 total views, no views today



