سوات: انٹرڈسٹرکٹ سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ ہاکی فائنل میں خپل کور نے گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ کو پنلٹی سٹروک پر 3-1 سے ہرا دیا.
قمبر ہاکی گراونڈ میں انٹر سکولز پورٹس ہاکی ٹورنامنٹ میں خپل کور ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ کے مابین یہ دلچسپ میچ کھیلا گیا ۔ خپل کور ماڈل سکول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہاکی فائنل جیت لیا ۔ ڈی پی ای چیئر مین سوات موسی خان ، ڈی پی ای شمشیر علی اور ملک ودان سوات ہاکی ایسو سی ایشن وائس چیئر مین میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ خپل کور کی ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ کی ٹیم کو سسنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی سٹروک سے ہرادیا
588 total views, no views today
Comments



