مینگورہ،محکمہ واپڈاکی مجوزہ نجکاری کے فیصلے کیخلاف سوات میں واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کی جانب سے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا اور اس دوران واپڈاسے وابستہ تمام تر دفاتر بند رہیں جس کے سبب وہاں پر کوئی کام نہ ہوسکا،ملازمین صبح واپڈاآفس میں جمع ہوگئے جہاں سے جلوس کی شکل میں نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان اوردیگر عہدیداروں نے کہاکہ واپڈانجکاری دراصل ملازمین کا معاشی قتل ہے
جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس ناقص فیصلے سے اگر ایک طرف ملازمین کیلئے مسائل پیداہوں گے تو دوسری طرف بجلی صارفین بھی مشکلات سے دوچارہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ ناقص اورظالمانہ فیصلوں کو کسی بھی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور اس کیخلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،واپڈاملازمین کے احتجاج کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا اورجن علاقوں میں بجلی یا ٹراسفارمر خراب تھے وہاں کے لوگ پورا دن دفاتر کے چکرلگاتے رہیں مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
394 total views, no views today


