سوات ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ 16سے19 مارچ تک خصوصی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،مہم میں 538اساتذہ بھی حصہ لے رہے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ بھر پور سیکورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرس ہال میں منعقدہ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہااس موقع پر EPI کوارڈینیٹر ڈاکٹر رحمت الٰہی نے تفصیل سے آئندہ چار روزہ مہم کے حوالے انتظامات اور ٹیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
جبکہ اجلاس میں اے ڈی ایچ او،ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہ دوران ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حکام ،ڈی ایس پی صدیق اکبر ،محکمہ تعلیم اور دیگر مختلف محکموں کے حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی سی محمود اسلم نے کہا کہ پولیو وائرس ایک قومی سانحہ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں مزید کیسز رونما ہورہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 16 سے 19 مارچ تک خصوصی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اساتذہ ،پولیو ٹیمیں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے حکام تندہی سے اقدامات اٹھائیں تاکہ ضلع سوات کے تمام یوسیز کے محلہ جات اور علاقوں میں کوئی ایک بچہ بھی پولیو قطروں سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں کردار ادا کرتے ہوئے بہترین طریقے سے مانیٹرنگ کریں اور تحصیلوں کی سطح پر پولیو میٹنگز کا انعقاد یقینی بنائیں ۔اجلاس میں گزشتہ پولیومیں انکاری لوگوں کو پولیو قطروں پر آمادہ کرنے اور دیگر امور پر تفصیل سے غور کی گئی ڈی سی محمود اسلم وزیر نے ہدایت کی کہ جہاں پر بھی انکاری لوگ ہوں ان کی اطلاع فوری طور پر پولیو کنٹرول روم کو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت برتنے پر سختی سے کارروائی کی جائیگی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔جبکہ میں خود جاکر ٹیموں اور علاقے کے بچوں کا جائزہ لونگا۔ انہوں نے ڈی ای او محکمہ تعلیم زنانہ و مردانہ ،سوات بورڈکے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔
321 total views, no views today


