سوات،نجی سکول کے استاد کے تشددسے نہم جماعت کے طالب علم کے کان کا پردہ پھٹ گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضاگٹ میں واقع مسلم پبلک سکول میں جماعت نہم کے طالبعلم سلیمان کے چچا صلاح الدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایم پی ایس سکول کے اردو مضمون کے استاد افتخارروخان نے ان کے بھتیجے کو تین دن قبل کلاس میں باتیں کرنے پر بائیں کان پر زوردار تھپڑ رسید کیا جس کی وجہ سے پندرہ سالہ جماعت نہم کے طالعلم سلیمان کو شدید تکلیف کا سامنا کرناپڑ ا
جب درد حد سے زیادہ ہو ا تو ان کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے جس پر ڈاکٹر نے ان کو کہاکہ تھپڑ سے ان کے ایک کا ن کا پردہ پھٹ گیاہے اور ان کو فوری طورپر طبی امداد دی گئی انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر کی لکھی گئی چیٹی اور دوائیں بھی دیکھائی ڈاکٹر نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور اگر تین دن میں تکلیف کم نہ ہوئی تو اپریشن کی تجویز دے رکھی ہے، انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سکول ٹیچر کے خلاف انکوائری کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائیں۔تاکہ آئیند کسی طالبعلم پر تشد ت نہ کریں
389 total views, no views today


