مینگورہ،پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان نے کہاہے کہ اساتذہ اورپرنسپلزکیساتھ انتظامی حکام اورپولیس کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،یہ لوگ مسلسل سکولوں میں جاکر عملہ کو ہراساں کررہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں کا سٹاف پریشانی میں مبتلا ہے اگر یہ سلسلہ فوری طورپر بندنہ کیا گیا تو احتجاجاََ نجی تعلیمی ادارے بند کریں گے،سوات پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورکے بعد پورے ملک کے حالا ت عموماََ اورخیبرپختونخوا کے حالات خصوصاََ بری طرح متاثرہوئے ہم نے اپنے طورپر دہشتگردی کے اس واقعہ کی پربھرپورمذمت کی یہاں تک کہ سکولوں کو بھی بند کردیا جس کا ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑاہماری توقع تھی کہ حکومت سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی مگر ایسا نہیں ہوا لہٰذہ ہم نے اپنے سکولوں کیلئے ازخود سیکیورٹی کا انتظام کیا مگرحکومت کی جانب سے ہماری حوصلہ افزائی نہیں ہوئی بلکہ الٹا سکولوں کے سٹاف اورسربراہان کو ہراساں کیا جارہا ہے کبھی دفعہ 144لگا کر اورکبھی دیگراقدامات کے ذریعے ہمیں زدوکوب کیا جارہاہے یہاں تک بحرین میں سکول کے پرنسپل کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ہمارامطالبہ ہے کہ بحرین کے ایس ایچ او کومعطل کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ریاستی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے اورساتھ ساتھ اساتذہ ،پرنسپلز اوردیگرعملہ کیساتھ ہتک امیز رویہ بند کرے،انہوں نے کہاکہ اگرامتیازی سلوک بند نہ کیا گیا تو اپنے حقوق کیلئے احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کا دائرہ کار صوبے کی سطح تک پھیلایا جائے گا جبکہ یکم اپریل سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو نامعلوم مدت تک بند کرنے پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر خوشیدخان،احمدشاہ،ملک ریاض خان،ظفرشلمانی،فضل ستار اورایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدارواراکین بھی موجود تھے۔
662 total views, no views today


