سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ نئے قیمت 90 روپے کلو کے حساب سے چینی سوات کے تمام تحصیلوں کو ترسیل کردی گئی ہے، چینی اب بازاروں میں عوام کے لئے دستیاب ہے، ترسیل سے لے کر عوام کو 90 روپے کلو چینی فروخت تک سارے مرحلے کی نگرانی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا ہے جو کہ تسلی بخش ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مذید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 61 پوائینٹس پر حکومت کی جانب 90 روپے کلو چینی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران محکمہ خوراک کے آفیسرز نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے سوات کے عوام کیلئے سینکڑوں ٹن چینی گزشتہ روز محکمہ خوراک کے گودام سوات سیدو شریف پہنچے تھے جو مختلف تحصیلوں کو روانہ کئے گئے تھے۔
426 total views, no views today



