سوات؛ سوات کے حسین وادی گبن جبہ میں تفریح کیلئے گئے سکول بس بریک فیل ہونے کے وجہ سے پہاڑی سے نیچے گرگئی ہے، ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ میں 20 سے زائد بچے زخمی ہوچکے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر تشویشناک بچوں کو سیدوہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا.
نجی سکول انتظامیہ کے مطابق بچے سیر وتفریح کیلئے وادی گبن جبہ گئے تھے واپسی پر گاوں لالکو کے قریب بس کی بریفک فیل ہوگئی ، جس سے بس پہاڑ کے نیچے گر گئی ۔ ریسکیو 1122 کے امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
504 total views, no views today
Comments



