سوات: گبین جبہ لالکو سکول بس حادثہ,خیبر پبلک سکول خوازہ خیلہ کے بس کو لالکو گبین جبہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا
حادثے میں تین بچے شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی
واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی اپر سوات درویش خان، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ، ڈی ایس پی مٹہ اور قریبی پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ او ز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے کی احکامات جاری کی۔
ایس پی اپر سوات درویش خان، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ، ڈی ایس پی مٹہ، ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ، ایس ایچ اُو تھانہ کالاکوٹ، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ پولیس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر واقع میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کئے۔
بس حادثے میں تین بچےشہید جبکہ30سے زاید زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں بلال اقبال ولد اقبال حسین سکنہ خوازہ خیلہ، سید وصی شاہ ولد شاہی روان باچہ سکنہ فرحت آباد، بلا ل انور ولد سید انور سکنہ چالیار خوازہ خیلہ شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں میں نعمان ولد رحمن سکنہ کوٹنئی خوازہ خیلہ، نادر شاہ ولد احمد شاہ ساکن فرحت آباد، سید ولد مدثر شاہ سکنہ عالم گنج، منظور عالم ولد سرحد باچا سکنہ چالیار، پیرس ولد محمد شیر ساکن فرحت آباد، وقاص ولد زید شاہ سکنہ لنگر خوازہ خیلہ، شاہ فہد ولد عزیز الرحیم سکنہ بر اسالہ، عبد الرحمان ولد محمد حیات سکنہ لنگر خوازہ خیلہ، سدیس ولد عزت شیر سکنہ چالیار، سید شاہ ولد شاہی ران باچا ساکن فرحت آباد، جبران شاہ ولد عدل باچا سکن کوزکلے خوازہ خیلہ، جواد خان ولد خورشید احمد ساکن کوز کلے خوازہ خیلہ، وسیم ولد فضل وہاب ساکن لنگر خوازہ خیلہ، وسیم ولد فضل وہاب سکنہ لنگر، جاوید اقبال ولد فضل کریم سکنہ خوازہ خیلہ، امر ااقبال عالم شیر ساکن بانڈئی، جنید ولد نواب علی ساکن ٹیٹابٹ، ناصد ولد دلدار ساکن دلدار، داود، عباس ولد سردار علی ساکن فرحت اباد، سعد ولد جہانگیرساکن گاشکوڑ، وحید ولد صاحب زادہ سکنہ شین، اظہار ولد لیاقت علی ساکن چالیار، فیاض ولد فضل معبود ساکن چالیار، آصف خان ولد علی اکبر ساکن چالیار، محمد حمزہ ولد رحمت علی ساکن خوازہ خیلہ، منظور احمد ولد شیر احمد، منظور ولد نذیر احمد، نعیم اللہ ولد آمین خان سکنہ کوزکلے، زوہیب ولد شمس سکنہ خوازہ خیلہ، ولید ولد صاحب زادہ، عباس، داود ولد اصغر سکنہ کوٹنی، محیب ولد ملک نواب، شہاب ولد عبد الوہاب سکنہ خوازہ خیلہ شامل ہیں۔سکول پرنسپل مجیب علی ولد شمشیر علی سکنہ ٹھیکداری خوازہ خیلہ، ڈرائیورروزی گل ولد گل خوشاب سکنہ الپوری حال خوازہ خیلہ اور بس مالک سجاد علی ولد سرباز ساکن ولی آباد چارباغ کے خلاف آیف آر درج کرکے موقع پر سکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا، جبکہ بس مالک کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ زنی کئے جا رہے جس کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
حادثہ ڈرائیورکی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مذکورہ بس پرانا، خستہ حال اور کمزور ہوچکا تھا، مذکورہ بس میں تقریبا40,50بجے سوار تھے، جو سیر و تفریح کے لئے گبین جبہ گئے تھے۔
634 total views, no views today



