سوات:سوات کے تحصیل مٹہ میں کل ہفتہ کے روز سکول بس حادثہ کے حوالے سے پبلک سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن سوات نے کل پیر کے روز یوم سوگ کااعلان کردیا ۔
چیرمین ایگزیکٹیو کونسل پی ایس ایم اے عبدالجلیل خان کے مطابق ہفتہ کے روز نجی سکول کا بس ٹریفک حادثہ کا شکار ہوا تھا، جس میں تین طلبا جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے تھے، اس حوالے سے کل یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ کل پیر کے روز سوات کے تمام پرائیویٹ سکول بند رہیں گے۔
گزشتہ روز سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ لالکو میں نجی سکول کا بس بریک فیل ہواتھا جس میں جانی نقصان ہوا ، اج خوازہ خیلہ تحصیل میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔
956 total views, no views today
Comments



