مٹہ، پاک آرمی نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ سکول کھلنے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تاکہ طلباء میں تعلیم کے حصول کا شوق پیدا ہو اور وہ دہشتگردی کو خوف سے نکال کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ بھی پیش کیا سکول کے پرنسپل محمد عےٰسی نے بھی اپنے خیالات کا آغاز کیااور انہوں نے کہا تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے قومیں اوج کمال تک پہنچی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھددرندہ صفت دہشتگرد ہماری قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم ان دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔
اس پروقار تقریب میں پاک فوج کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی بھی دی تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گے اس کے علاوہ پاک فوج نے مٹہ کے تین سکولوں گورنمنٹ ہائی سکول چپڑیال ، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈوگالگئی اور گورنمنٹ پرائمری سکول پیوچار کی مرمت بھی کرائی۔ پاک آرمی کے اس اقدام کو علاقے کے معزز اراکین نے بہت سراہا اور اس کو علاقے کے لیے بہت مفیدقرار دیا
363 total views, no views today


