ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم اورانتظامیہ کے تمام ممبرزکے بنگلہ دیش میں کووڈ ٹیسٹ کلیئرہو گئے۔ٹیم آج ہوٹل میں جم اورپول پریکٹس کرےگی جبکہ کل سے کوچزکی زیرنگرانی باقاعدہ ٹریننگ کاآغازہوگا۔ بنگلہ دیش آمد پرلیے گئے پاکستان کرکٹ ٹیم اورانتظامیہ کےتمام ممبرزکےکووڈ ٹیسٹ کلیئرہوگئے۔ایک روزہ آئسولیشن کے بعدآج قومی ٹیم ہوٹل کےجمنازیم اورپول پرہلکی پریکٹس اورجسمانی مشقیں کرےگی۔کل سے بنگابندھواسٹیڈیم ڈھاکامیں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اوربولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈرکی زیرنگرانی باقاعدہ ٹریننگ کا آغازہوگا۔ کپتان بابراعظم اورآل راؤنڈرشعیب ملک منگل کودبئی سےآکرٹیم کوجوائن کریں گے۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انیس،بیس اور بائیس نومبرکوڈھاکامیں کھیلےجائیں گے۔جس کے بعددونوں ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےلیے دوٹیسٹ کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈاکیس نومبرکوڈھاکاپہنچےگا۔
747 total views, no views today



