بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں متعدد ٹرانسفامر جل کر ناکارہ ہوگئے ہیں ۔چکدرہ میں قائم ورکشاپ کے خاتمے کے بعد ٹرانسفامرز کے مرمت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے ۔ٹرانسفامرز کے مرمت کا کوئی بندوبست نہیں علاقے کے عوام خود چندہ کرکے پرائیویٹ ٹرانسفامر ز مرمت کرنے پر مجبورہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں کئی ٹرانسفامرز جل کرناکارہ ہوگئے ہیں۔بریکوٹ کے ملاخیل دو سو کے وی ٹرانسفامر،گاؤں گورتئی محلہ زمان خیل کے سو کے وی ٹرانسفامرکئی روز سے خراب پڑا ہے ۔
محلہ ملاخیل کے ٹرانسفامر پر گھر وں کے علاوہ بریکوٹ بازار کے کئی مارکیٹ بھی ہیں جس کی وجہ سے گھریلو مشکلات کے علاوہ کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ واپڈا تو ٹھس سے مس نہیں ہو رہا ہے اور چکدرہ میں قائم ورکشاپ کے خاتمے کے بعد اب دوبارہ ٹرانسفامر نوشہرہ کو لے جانا پڑے گا اور ٹرانسفامر کے مرمت پر ماہ لگیں گے ۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے لئے دوبارہ ٹرانسفامر کے ورکشاپ قائم کیا جائے کیونکہ موسم گرم ہوتے ہی ٹرانسفامروں کا جل جانا معمول ہوگا ۔
545 total views, no views today


