سوات، قدرتی حسن سے مالامال مالم جبہ (سوات) میں شاندار برفانی میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میلے کا تسلسل سے انعقاد ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور دلچسپی اور مقامی لوگوں کا جوش و جذبہ نا صرف بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کی غمازی کرتا بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں دیر پا اور پائیدار امن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
میلے میں بین الاقوامی و ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے بھی تفریح کے بہترین مواقع کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جس میں پیراگلائیڈنگ ، ہینگ گلائیڈنگ ، ٹوبو گینگ اور ایرو ماڈلنگ جیسی برفانی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی کا بھی اہتمام ہے جس میں ملک کے نامور گلوکار اور بینڈ شرکت کریں گے۔ خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ برفانی میلے کی رنگا رنگ تقریبات بھرپور روایتی وثقافتی جوش و جذبے سے تین روز 6 سے 8 مارچ 2015 تک مسلسل جاری رہینگی ۔ میلے کی افتتاحی تقریب 7مارچ جبکہ اختتامی تقریب85 مارچ کو منعقد کی جائے گی جس میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔
856 total views, no views today


