خستہ حال اور پرانی بس کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے نوٹس لے لیا۔
سوات،اگر سرٹیفکیٹ پریکٹیکلی چیک کرنے کے بغیر جاری کیا گیا تھا تو ایم وی سوات کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، ڈپٹی کمشنر سوات کاکہنا ہے کہ فٹنیس سرٹیفکیٹ کے معاملے پر شفاف تحقیقات کریں گے، کل پیر کو ایس پی ٹریفک، سیکرٹری ار ٹی اے، ٹریفک مجسٹریٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی، انہوں نے کہا کہفٹنیس سرٹیفکیٹ باقاعدہ کراس چیک کیا جائے گا،ضلع میں خستہ حال گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع سطح پر کیمیٹی قائم کی گئی، کیمٹی پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ سیکرٹری آرٹی اے،ایم وی، ٹریفک مجسٹریٹ پر مشتمل ہوگی، ڈی سی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اب گاڑیوں کے چھتوں پر اسکول کے بچے نہیں بیٹھے گے، سوزکی۔ویگن یا دیگر گاڑیوں کے چھتوں پر بچے کھڑے ہونے اور چھتوں پر بیٹھنے پر مکمل پابندی نافذ ہے ڈی سی سوات کے مطابقخلاد ورزی کرنے والے گاڑیوں اور اسکول مالکان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی
494 total views, no views today



