سوات: سوشل اکٹیویسٹ محمد ذادہ کے قاتل گرفتارکرلئے گئے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالااسلحہ اور موٹرسائیکل کو بھی برآمد کرکے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ انوارالحق نے پریس کانفرنس کے دوران سوشل اکٹیویسٹ محمد ذادہ کے قتل میں ملوث دو قاتلوں بشمول واردات میں استعمال ہونیوالااسلحہ اور موٹرسائیکل کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ کہ محمد ذادہ قتل کیس ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج تھا ملزمان کی گرفتاری کافی مشکل تھی مگر فرانزک ٹیم اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جرم کااعتراف کرلیاہے ڈپٹی کمشنر کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ڈرگ مافیاں نیٹ ورک سے ہیں ابتک ضلع بھر سے تیس منشیات ڈیلروں کو گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ باقی کے خلاف آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے
390 total views, no views today



