سوات: صوبہ بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی 12روزہ انسداد خسرہ و روبیلا مہم شروع ہوگئی ہے، جس کے لئے محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کے ہدایت پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا، پلان کے تحت ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے کے لئے 2295پولیس افسران و اہلکاران کو سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا۔ تمام افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیوں پرحاضری کو یقینی بنانے کے لئے اور محکمہ صحت کے تشکیل کردہ ٹیموں کی سیکورٹی کی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈی پی اُو آفس سوات میں کنٹرول بھی قائم کر دیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ضلع سوات کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو مزید سخت بنایا گیا ہے اور سوات کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں بھی جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکل ڈی ایس پیرز اور ایس ایچ اُوز سیکورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں۔
ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے دوران پولیس سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے غیر حاضری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدوران ڈیوٹی تمام پولیس اہلکار مشکوک افراد و اشیاء پر کھڑی نظر رکھیں اور شرپسند عناصر کو ہر گز امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔
ترجمان سوات پولیس
698 total views, no views today



