مینگورہ ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات کا ایم این اے مراد سعید کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، مراد سعید سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ ، گذشتہ روز پختون سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ضلع سوات نے ایم این اے مراد سعید کی تعلیمی دھاندلی کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرہ سے خطاب سے کرتے ہوئے پی ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام علی ، یونیورسٹی کے صدر ذاکراللہ کالام خان ، اجمل ضیاء ، فیصل میڈی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ اور تبدیلی کے دعویٰ کرنے والوں نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ، ایم این اے مراد سعید نے تیس منٹ میں تین پرچے پاس کرکے ریکارڈ بنا دیا ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مراد سعید کے معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، اپنے پارٹی کے دھاندلیوں پر انکھیں بند رکھنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا ، اخر میں غلام علی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کے انکوائری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کسی سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر شفاف تحقیقات کریں ، اگر صوبائی حکومت نے معاملہ پراثر انداز ہونے کی کوشش کی تو پختون ایس ایف سارے صوبے کو جام کرکے رکھ دینگے ۔
670 total views, no views today


