سوات:سوات میں گزشتہ روز سکول بس کو حادثہ پیش انے کے بعد اج پیر کے روز سوات کے تمام نجی سکول بند رہے، سکول بندش کا نوٹیفیکیشن پی ایس ایم اے ضلع سوات نے جاری کردیا تھا، نوٹیفیکیشن کے مطابق خوازہ خیلہ کے نجی سکول کے بس کو حادثہ پیش ایا تھاجس میں چار بچے جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے، اس غم میں شریک ہونے کیلئے پی ایس ایم اے نے پیر کے روز سوگ کا اعلان کردیا تھا، جس کی وجہ سے سوات کے تمام نجی سکول بند رہے، پی ایس ایم اے کے رہنما عبدالجلیل کے مطابق سوات کے نجی سکول کے بس کو ٹریفک حادثہ پر پورے ضلع سوگ میں ڈوبا ہوا ہے، اور ہم اس غم میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، اسلئے ان کا غم بانٹنے کیلئے اج پیر کے روز نجی سکول بند کئے اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔
783 total views, no views today



