سوات:سوات میں سیدو شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند کو ملایشیا سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف داور خان کے مطابق ملزم شدت پسند رمیز نے2009ء میں ڈی آئی جی اور ڈپٹی کمشنر ہاؤسز پر حملہ کیا تھا۔
اس حملہ میں ایک اے ایس آئی شہید اور کئیوں کو زخمی ہوئے تھے، جس کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں انسدادِ دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔واردات کے بعد میں ملزم بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ گذشتہ روز ایک اطلاع پر ملایشیا سے واپسی پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
406 total views, no views today
Comments



