سوات :پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین جناب بلاول بھٹو اور صوبائی صدر نجم الدین خان کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر امجد علی خان ڈاکٹر حبیب اللہ نیرو سرجن کے ہمراہ سیدو اسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر امجد نے کراچی میں تمام مصروفیات ترک کرکے لالکو گبین جبہ سکول بس حادثے میں زخمی طلباء کی عیادت کیلئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے سوات پہنچ گئے، ڈاکٹر امجد نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال جا کر وہاں پر موجود زخمی طلباء کی عیادت کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ سے انہیں بہترین طبی علاج معالجہ فراہم کرنے کو کہا بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر امجد نے کہا کہ حادثے کا سن پر انتہائی دکھ ہوا پھول جیسے تین معصوم بچے اس میں جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل بہت آفسردہ ہے اُن کا کہنا تھا کہ یہی بچے ملک و قوم کامستقبل ہے حکومت ان کے لواحقین کیلئے مالی پیکیج کے اعلان کے ساتھ زخمی طلباء کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کریں انہوں نے بتایا کہ اس المناک حادثے کے بعد میں اپنے آپ کو روک نہیں پایا اور تمام سیاسی مصروفیات ترک کرکے یہاں سوات میں اُن کی عیادت۔۔۔۔۔ اور اگر بہتر علاج کیلئے ضرورت پڑی تو میں نے سندھ گورنمنٹ سے علاج کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے۔۔۔
722 total views, no views today



