مینگورہ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کی کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسر آزاد خان کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے ،گرفتار ہونے والوں میں 4غیر ملکی بھی شامل ہیں ، مختلف کاروائیوں کے دوران 73اشتہاری اور 144مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح مختلف کاروائیوں کے دوران110 بندوق، 4کلاشنکوف ، 150پستول ،4 کالا کوپ ،3850 کارتوس72,چارجرز ، بارود 155 کلو 50 گرام ، 78 کلو 886 گرام چرس ، 44 لیٹرشراب , 0.356 گرام ہیروئن اور 5 کلو 881 گرام افیوم برامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی آئی جی آزاد خان نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم 24گھنٹے عوام کی خد مت کے لئے حاضر ہیں ، انہوں کہا کہ عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
652 total views, no views today


