مینگورہ ، ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کی خوبصورتی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ، حلقہ پی کے 80 کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ شہر میں متعدد منصوبوں کے افتتا ح کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ خوڑ کی صفائی ،کشادگی اور پشتو ں کی تعمیر ،گلکدہ خوڑ کی صفائی اور پشتوں کی تعمیر ، گاگھہ نہر کی تعمیر صفائی اور پشتوں کی تعمیر کا کا م شروع کردیا گیا ہے جس کی تکمیل سے خوڑ سے ہر قسم گندگی کا خاتمہ ہوگا ، گاگھہ نہر کی تعمیر سے سینکڑوایکڑ اراضی سیراب ہوگی جس کی اثرات پورے صوبے کے عوام پر پڑیں گی ، جبکہ حفاظتی پشتوں کی تعمیر سے زمینی کٹاؤ اور کھیتوں کی حفاظت یقینی بن جائیگی ، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائیگا ، شہر کے تمام سڑکوں ، نالیوں کو صاف رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 80 کی خوبصورتی اور مسائل کا حل میرا مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے میں بھر پور کوشش کررہا ہوں ۔
732 total views, no views today


