مینگورہ، سوات میں بھی پوری دنیا کیطرح اٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک دی اویکننگ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کے خدمات کے عوض میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کو ایوارڈز سے نوازا گیا،تقریب سے دی اویکننگ کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر عرفان بابک،ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر راحت اللہ اور سیرینا ہوٹل کے منیجر رضوان بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی اقوام بہترطور پر ترقی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرتی ہیں
جنہوں نے ترقی کے عمل میں خواتین کی اہمیت کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیساتھ ساتھ ان کی پامالی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہئیے کہ خواتین کے خلاف موجود منفی رسومات کی تدارک اور بااختیار بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے ہیں گے، انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کی عمل میں برابری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔ تقریب کے اخر میں مختلف شعبوں میں کام کرنیوالے خواتین کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔
298 total views, no views today


