اسلام اباد:پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سےاتفاق رائے ہو جائے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کا رویہ منفی رہا۔ نوازشریف اینڈ کمپنی نے کرکٹ بھی اپنے امپائرز کے بغیر نہیں کھیلی۔مارشل لاکی گود میں پرورش پانے والوں کی سیاست ہمیشہ دوسروں کے کندھوں پر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مایوسی کےعالم میں ہے ان کی مایوسی میں مزیداضافہ ہوگا۔ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے جو ریت رکھی ہے اس سے فائدہ ہوگا۔سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور ہونے پر عوام اور اوورسیزپاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے۔ تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کرنے والوں کی آج آنکھیں کھل جانی چاہیے۔
446 total views, no views today



