سوات: پی ایس ایم اے ضلع سوات کے سابقہ ایگزیکٹو کونسل کا اہم میٹنگ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین عبد الجلیل صاحب نے کی۔ اس موقع پر نگران صدر جناب اختر علی خان ، نگران جنرل سیکرٹری جناب فاروق کاکا جی ، سابقہ صدر احمد شاہ اور سابقہ جنرل سیکرٹری جناب شبیر احمد صاحب کے علاو ہ تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ نگران صدر جناب اختر علی خان صاحب نے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز پر زور دیا کہ وہ سکول ٹرانسپورٹ کے گاڑیوں کے آر ٹی ایس سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور ڈرائیوروں کے لائسنس کی تجدید لازمی کروائیں۔علاوہ ازیں بچوں کو ہرگز پائدان پر کھڑا نہ کریں۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات سے میٹنگ کریں کہ وہ حکومت کے رولز پر مکمل عمل کریں اور ہر لحاظ سے بچوں کی سیفٹی کو یقینی بنائیں۔ بعد میں سانحہ خیبر پبلک سکول خوازخیلہ کے شہید بچوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی بچوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
716 total views, no views today



