سوات:کڈنی ہسپتال منگلور میں ڈاکٹروں کے نا مناسب رویہ سے مریض پریشان، نہ ٹیسٹ رپورٹ دیکھتے ہیں اور نہ ہی الٹراساؤنڈ بس ادویات لکھ کر ٹرخایہ جاتا ہے، گزشتہ روزایک ایمرجنسی مریض کو توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بعد میں شخصی ہسپتال پہنچایا گیا مریض کے ایک تیاردار نے بتایا کہ او پی ڈی میں ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر تھے ہم نے مریض ان کو دکھایا ان کے ٹسٹ اور الٹراساؤنڈ میں ان کا مسلہ واضح تھا لیکن انہوں نے وہ دیکھنا مناسب نہیں سمجھا اور اپنے طرف سے میڈیسن لکھ کر انہیں جانے کو کہ دیا اور خود خوش گپیوں میں مصروف ہوگیا انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت غیر ہوگئی پھر بھی انہوں نے توجہ نہیں دی جنہیں انہوں نے وہاں سے اٹھا کر شخصی ہسپتال لے گئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تو مسیحا ہوتے ہیں لیکن پتہ نہیں کڈنی ہسپتال کے ڈاکٹر کیوں اتنے بے رحم ہیں انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
428 total views, no views today



